یس ایچ اوتھانہ سٹی لالہ موسیٰ کا مین بازارلالہ موسیٰ کادورہ،تجاوزات کرنے والوں کاسامان ضبط

لالہ موسیٰ(محمدکامران سے)ایس ایچ اوتھانہ سٹی لالہ موسیٰ کا مین بازارلالہ موسیٰ کادورہ،تجاوزات کرنے والوں کاسامان ضبط،تفصیل کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ سٹی لالہ موسیٰ سیدمبارک شاہ نے نفری کے ہمراہ مین بازارکادورہ کیا،انہوں نے میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کی طرف سے مین بازار میں لگائی گئی ییلولائن کی خلاف ورزی کرنے پر دوکانداروں کاسامان اٹھالیا،دریں اثناء مرکزی انجمن تاجران لالہ موسیٰ کے صدر نعیم اشرف چوہدری،جنرل سیکرٹری حاجی شکیل احمدقریشی نے ایس ایچ اوسٹی لالہ موسیٰ سیدمبارک شاہ کی طرف سے دوکانداروں کے ساتھ بدتمیزی کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران لالہ موسیٰ شہرکے کسی بھی دوکاندارکے ساتھ ایساسلوک برداشت نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں