منڈی بہاؤالدین (طلعت محمود) میں بھی کرونا کے بڑھتے ھوئے خطرات کے پیش نظرحکومت پنجاب کے جاری کردہ کرونا سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمدشروع کردیاگیا ڈپٹی کمشنرطارق علی بسرا کی زیرنگرانی اسسٹنٹ کمشنر منڈی ملک کاشف نواز نے مقامی پولیس کے ہمراہ شہربھرمیں آگاہی مہم کا آغاز کردیاسمارٹ لاک ڈاؤن کے مطابق کاروباری مراکز شام 6بجے بند ھو جائیں گے ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ھو گاجو29مارچ تک جاری رھے گا اسسٹنٹ کمشنر صاحب نے عوام الناس کو ہدایت کی ھے کہ حکومتی احکامات کی پاسداری کو یقینی بنائیں احتیاطی تدابیرکواپنایاجائے اوردکانوں میں آنے والوں لوگوں کو بھی بغیرماسک کے داخل نہ ھونے دیاجائے اورسماجی فاصلہ کوبھی ملحوظ خاطر رکھا جائے