پی ایم اے سٹی گجرات / وائی ڈی اے عزیز بھٹی ٹیچنگ ہسپتال گجرات

*پی ایم اے سٹی گجرات / وائی ڈی اے عزیز بھٹی ٹیچنگ ہسپتال گجرات*

جسا کہ آپ جانتے ہیں کہ کر ونا وائرس کی تسر ی لہر شروع ہو چکی ہے ۔ اور دن بدن اس میں شدت آتی جا رہی ہے اور ہزاروں نئے کیسز روزا نہ پاکستان میں رپورٹ ہو رہےہیں۔تاحال گجرات ضلع میں *4658 مثبت* کیسز سامنے آچکے ہیں.جس میں تحصیل گجرات میں *2929* تحصیل کھا ریاں میں *1498*، تحصیل سرا ئے عالمگیرمیں *306* کیسز اور دیگر اضلا ع کے *95* کیسز شامل ہںں ۔
اس تیسری لہرمیں خاص طورپرڈاکٹرز ، نرسزاور پیرا میڈیکل سٹاف زیادہ متاثرہو رہےہیں.تاحال *116* ہیلتھ کئیر پروفیشنلر اس وباءکا شکارہوچکے ہں ، جس مں *68 ڈاکٹر ز* , *17 نر سز* اور *31 پیرا میڈیکل سٹاف* کے افراد شامل ہیں.تازہ تر ین ڈیٹا کے مطابق ضلع گجرات میں آکسیجن والےبسترتمام مریضوں سےبھرے جا چکے ہیں۔جبکہ عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں *26* مثبت اور *50* مشتبہ مریض داخل ہیں اسکے علاوہ *592* افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے ۔ گزشتہ *دو ہفتوں* کے دوران *ضلع گجرات میں754* مثبت کیسز سامنے آئے ۔ جن میں *ایک ڈاکٹر سمیت 7 افراد* زندگی کی بازی ہار گئے ۔ گجرات میں مریضوں کے *مثبت آنے کی شرح 7 فیصد* ہے ۔ جو کہ گزرنے والی کورونا کی دونوں لہروں سے زیادہ ہے ۔ واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے کورونا سے بچاؤ کیلیے حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے گجرات سمیت پنجاب کے 7 اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق کر دیا ہے ۔ جو کہ 29مارچ تک جاری رہے گا۔
ضلعی ہیلتھ انتظامیہ اور عوام نے اس عزم کا اظہار کیاکہ جس طرح کرونا کی پہلی اور دوسری لہر کا مقابلہ کیااور احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے اس مہلک وائرس کو شکست دی اسی طرح اب دوبارہ وقت ہے کہ ضلع گجرات کے لوگ SOPs پر عمل کر کے دوبارہ اس تیسر ی لہر کو شکست دیں گے۔ ھم ضلع گجرات کے لوگوں سےاپیل کرتے ہیں ک *SOPs* پر سختی سے عمل کریں جن میں;

● ماسک کا استعمال
● ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال
● مناسب فاصلہ رکھنا
● ہجوم والی جگہوں سے پرہیز
● ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھونا شامل ہیں

جس طرح *PMA CITY* اور *YDA ABSTH* نے ماضی میں کرونا کی لہر کے دوران اپنا جو کردار ادا کیا وہ سب کے سامنے ہے ضلع گجرات کے ہیلتھ پروفیشنل میں *PPEs کی تقسیم* – *ویڈیو پیغامات* کے ذریعے عوام کی آگاہی – *آن لائن OPD* – *سینیٹائزر گیٹ* کا لگانا وغیرہ شامل ہیں .

دونوں جماعتوں نے جس طرح ماضی میں کرونا کے دوران اپنا کردار ادا کیا اسی طرح اس تیسری لہر مںی بھی فرنٹ لائن پر اپنا کردار بخوبی انجام دیں گی

آخر میں دونوں جماعتیں *PMA CITY اور YDA ABSTH* مقامی انتظامیہ سے درحواست کرتی ہیں کہ سختی سے حکومتی احکامات پر عمل کروائیں اور لوگوں سے بھی اپیل ہے کہ SOPs پر مکمل عمل کرکے خود بھی محفوظ رہئے اور دوسروں کو بھی اس سے بچائیں۔ ہم اپنے ڈاکٹرز – نرسز – پر ا میڈیکل سٹاف سے بھی اپیل کرتے ہں کہ مریض دیکھتے ھوئے تمام حفاظتی تدابیرپر عمل پیرا ھوں اورکرونا سے بچاؤ کیلئے کر ونا ویکسین لگوائیں اور
بزرگ شہریوں سے اپیل ہے کہ حکو مت کے دیئے گئے نمبر *1166 پر اپنا شنا ختی* کارڈ نمبر بھیج کر اپنا نام کرونا ویکسین کے لئے رجسٹر کروا ئیں.

اللہ کے فضل اور رحمت سے ہم اس تیسر ی لہر سے بھی کامیابی سے نکلیں گے اللہ ہر کسی کو اس وبائی مرض سے محفوظ رکھے اور ہم سب کا حامی و ناصر ہو.

*ڈاکٹر سید اسامہ طلعت*
صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سٹی گجرات

*ڈاکٹر محمد علی شاہ*
پٹرٹن ان چف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن عزیز بھٹی ہسپتال گجرات

*ڈاکٹرعمرعباس*
چئیر مین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن عزیز بھٹی ہسپتال گجرات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں