کھاریاں ( جبار ساگر ) مسلم لیگ (ق) تحصیل کھاریاں کے رہنماﺅں چوہدری شکیل احمد برسہ اور ملک لیاقت علی اعوان نے کہا ہے کہحلقہ این اے 71 کی عوام چوہدری موسیٰ الٰہی کیساتھ ہے ۔ چوہدری موسیٰ الٰہی نڈر اور باصلاحیت سیاستدان ہیں ۔ اگر کوئی حلقہ این اے 71 کی محرومیاں دور کر سکتا ہے تو وہ چوہدری موسیٰ الٰہی ہی ہیں ۔ ہم انہیں کامیاب عوامی رابطہ مہم پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ چوہدری موسیٰ الٰہی حلقہ این اے 71 سے بھاری اکثریت سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونگے ۔