بدہوکالس میں بجلی کے ٹرانسفارمر اپ گریڈاور بجلی کی خراب تاریں تبدیل

لالہ موسیٰ(محمد کامران )ایم این اے سیدفیض الحسن شاہ کی وساطت سے نواحی گاؤں بدہوکالس میں بجلی کے ٹرانسفارمر اپ گریڈاور بجلی کی خراب تاریں بھی تبدیل کردی،ممتازسماجی وسیاسی شخصیت،سادات خاندان کے a قریبی ساتھی سید علی عباس شاہ بدہوکالس کی زیر نگرانی بدہوکالس میں بجلی کا ٹرانسفارمر اپ گریڈ اور تاریں تبدیل کردی گئی اس موقع پر چوہدری عمر نمبردار بدہوکالس سمیت معززین کی کثیرتعداد موجودتھی،اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے سیدعلی عباس شاہ بدہوکالس نے کہاکہ بجلی کاٹرانسفارمر اپ گریڈ اور تاروں کی تبدیلی سے بدہوکالس میں شدید گرمی میں بھی بجلی کامسئلہ پیدانہیں ہوگا،ٹرانسفارمراپ گریڈ اور تاروں کی تبدیلی پر ایم این اے سیدفیض الحسن شاہ کاشکریہ اداکرتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں