کھاریاں (احسان الحق) وزیر اعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام گندم کی پیداوار میں اضافہ کا قومی منصوبہ کے تحت تحصیل کھاریاں میں زرعی آلات کی %50 رعایتی قیمت پر فراہمی کےسلسلہ میں میونسپل کمیٹی کھاریاں کے ہال میں قرعہ اندازی کی تقریب منعقد کی گئی. تقریب کی صدارت جناب خالد عباس سیال اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں نے کی. جبکہ مہمان خصوصی میاں محمد اختر حیات ایم پی اے حلقہ پی پی 32 تھے. اس موقع پر محمد اکرم اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ , محمد اطہر لطیف اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع), خاور جاوید چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کھاریاں, اشفاق احمدفیلڈ آفیسر محکمہ زراعت,میاں محمد ندیم اور زمینداروں نے شرکت کی. اسسٹنٹ کمشنر نے سکیم کے تحت زرعی آلات جیتنے والے تمام خوش نصیبوں کو مبارکباد دی