کھاریاں ( جبار ساگر) سابق وائس چئیرمین یوسی بدر مرجان چوہدری اجمل حسین پیارا نے کہا ہے کہ میں نے اپنے دور میں یونین کونسل کے متعدد دیہاتوں میں اپنی ذاتی گرہ سے کام مکمل کرواے ۔کیونکہ اسوقت حکومت مسلم لیگ نون کی تھی اور ہم پئ ٹی آئ کے ٹکٹ پر کامیاب ہوے تھے حکومت نے ہمیں سرکاری فنڈز نہیں دئیے مگر میں نے لوگوں کو احساس محرومی نہیں ہونے دیا اور اپنی ذاتی گرہ سے لاکھوں روپے کے ترقیاتی کام کرواے جوکہ آج بھی میری بلا تفریق عوامی اور علاقائ خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کیلیے کسی عہدے یا سیٹ کی نہیں بلکہ اللہ کی توفیق اور عطاء ہوتی ہے۔ہم اپنے آباواجداد کی بے لوث اور بلاتفریق عوامی خدمت کی اس روائت کو ہمیشہ پروان چڑھاتے رہیں گے۔