لالہ موسیٰ (محمد کامران) حکومت پنجاب نے کرونا لاک ڈاؤن کے دوران ضلع گجرات میں کاروباری مراکزکی بندش کے شیڈول میں رد و بدل کی منظوری دیدی ہے، آئندہ ہفتے سے کاروبار جمعہ اور ہفتہ کے دن بند رہیں گے جبکہ ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے اتوار تا جمعرات کاروبار کیا جاسکے گا، اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے تاجر برادری کی درخواست پر حکومت پنجاب کو تجویز دی تھی کہ مقامی سطح پر کاروباری رجحانات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہفتہ اور اتوار کی بجائے جمعہ اور ہفتہ کے روزکاروبار ی مراکز اور بازار بند رکھے جائیں، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ حکومت پنجاب نے ڈپٹی کمشنر گجرات سیف انور جپہ کی تجویز کو منظور کرتے ہوئے اس حوالے سے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں.