سپریم کورٹ آف پاکستان نے بلدیاتی نمائندوں کو انکا حق دیا۔بلدیاتی اداروں کی بحالی کا حکم خوش آئند ہے۔چوہدری عابد رضا کوٹلہ

کھاریاں(جبار علی ساگر) سپریم کورٹ آف پاکستان نے بلدیاتی نمائندوں کو انکا حق دیا۔بلدیاتی اداروں کی بحالی کا حکم خوش آئند ہے۔ان خیالات کا اظہار صدر مسلم لیگ نون گجرانوالہ ڈویژن ۔۔ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 71 چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے اقتدار سنبھالتے ہی بلدیاتی ادارے ختم کرکے ایڈ منسٹریٹر تعینات کردئیے اور عوامی نمائندوں کے ساتھ ساتھ عوام کے حقوق بھی سلب کرلئے تھے۔عوامی نمائندے اپنے حق کیلئے عدالت میں گئے اور دو سال کے عرصہ کے بعد انہیں عدالت سے انصاف مل گیا ۔اب حکمرانوں کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ ان بحال ہونیوالے بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار بناے اور فنڈ بھی فراہم کرے تاکہ لوگوں کے بنیادی مسائل حل ہوسکیں۔اور گراس روٹ لیول پر رکی ہوئ ترقی کا پہیہ چل سکے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں