Lookلاہور میں ماسک نہ پہننے والے شہریوں پر مقدمات درج کرنے کا سلسلہ جاری ، 120سے زائد مقدمات درج
لاہور پولیس کے مطابق ماسک نہ لگانے پر مزید 96 شہریوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 120 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
سی سی پی او لاہور کا کہنا ہےکہ بغیر ماسک گھومنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جب کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کی مشترکہ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔
سی سی پی او نے کہا کہ حکومتی اوقات کار کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے ناکہ بندی بھی کی جائے گی۔