لالہ موسیٰ (محمد کامران ) ڈائریکٹر پاک فین میاں یاسر احسان نے صدر گجرات پریس کلب عبدالستار مرزا کے اعزاز میں پرُتکلف ظہرانہ دیا .ظہرانہ میں سینئر صحافی طفیل میر‘ سابق صدور گجرات پریس کلب محمود اختر محمود‘ راجہ تیمور طارق‘ سینئر صحافی ملک شفقت اعوان‘مارکیٹنگ مینیجر عبدالعزیز شریک تھے۔ ظہرانہ کے موقع پر میاں یاسر احسان نے کہا کہ گجرات پریس کلب نے صحافیوں کیلئے بطور صدر بہترین شخصیت کاچناو کیا ہے اب عبدالستار مرزا پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے ممبران کے انتخاب کو اپنے کردار و عمل سے دُرست ثابت کریں اور کمیونٹی کیلئے ایسا پراجیکٹ مکمل کریں کہ تادیر کمیونٹی اِنہیں یاد بھی رکھے اور کمیونٹی اِس پراجیکٹ سے مستفید بھی ہوتی رہے انہوں نے کہا کہ گجرات کی صحافتی کمیونٹی کے ساتھ میرے والد میاں احسان اللہ مرحوم کے مثالی تعلقات تھے جنہیں اُنکے نقش قدم پر چلتے ہوئے مزید مضبوط بنا رہا ہوں میرے لئے تمام صحافی قابل احترام ہیں میاں یاسر احسان نے کہا کہ دین کی راہ پر چلنا ہی اَصل زندگی ہے کیونکہ دوسروں کی بھلائی کرنے والے اور دین کے لئے خود کو وقف کر دینے والے ہی دنیا و آخرت میں سرخرو ہونگے اس لئے خود بھی نیک عمل کرنے چاہئیں اور ہمیں دوسرے بھائیوں کو بھی نیکی کی تقلید کرنی چاہئے اُنہوں نے کہا کہ ماہِ رمضان کی آمد آمد ہے یہ وہ مقدس مہینہ ہے جس میں ہر کوئی اپنے لئے نیکیاں سمیٹ سکتا ہے اِس بابرکت مہینے کا اَجر آخرت میں بھی انسان کو ملتا رہے گا روزہ کی فضیلت و اہمیت دیگر عبادات کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ اور بے حساب ہے اس طرح ہے کہ انسان کے ہر نیک کام کا بدلہ دس سے سات سو گنا تک دیا جاتا ہے جبکہ روزہ کا اجر خودرب کریم عطاءکرتا ہے میاں یاسر احسان نے کہا کہ دین اسلام میں نمازکو بند وں پرفرض قرار دیا گیا ہے جو نمازی کو ہر قسم کے گناہوں اور برائیوں سے روک دیتی ہے مگر ضروری ہے کہ اس پرپابندی سے عمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ دین کی روشنی میں زندگی بسر کرنیوالے کیلئے دنیا و آخرت میں آسانیاں ہی آسانیاں ہیں اس لیے ہمیں دین اسلام کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھال لینا چاہیے .