لالہ موسیٰ (محمد کامران)کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ کے باعث گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات کیلئے سٹاف کی تربیتی ورکشاپس ملتوی کردیں۔ تربیتی ورکشاپس یکم اپریل کو منعقد ہونا تھیں، اب نئی تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا۔ گوجرانوالہ ایجوکیشن بورڈ کے تحت میٹرک امتحانات 4 مئی کو شروع ہورہے ہیں۔ جس میں 5 لاکھ سے زائد طلبہ کیلئے 830 امتحانی سنٹر بنائے گئے، کنٹرولر ایجوکیشن بورڈ پروفیسر محمد نعیم بٹ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق کویڈ 19 کے پھیلاو میں شدت کی وجہ سے ورکشاپس ملتوی کی گئی ہیں۔