لالہ موسیٰ (محمد کامران)پی ٹی وی نیوز کے اینکر اور نیوز کاسٹر طاہر عبید چوہدری اور پی ٹی وی نیوز فرانس کے نمائندہ زاہد مصطفی اعوان کی ڈیرہ چوہدری نصیر عباس سدھ آمد ،چوہدری نصیر عباس سدھ کو بھائی ظہیر احمد بابر کے چیف آف ائیر سٹاف بننے پر مبارک باد دی ۔تفصیل کے مطابق چوہدری طاہر عبید جو پاکستان ٹیلی ویژن نیوز میں نیوز کاسٹر ہیں اور زاہد مصطفی اعوان جو پاکستان ٹیلی ویژن نیوز کے فرانس سے نمائندہ ہیں نے چوہدری نصیر عباس کے ڈیرہ پر گئے ،اور ائیر مارشل ظہیر احمد بابر کو چیف آف ائیر سٹاف بننے پر مبارک باد دی ۔چوہدری نصیر عباس سدھ نے اس موقع پر کہا کہ ائیر چیف کی ذمہ داریاں سنبھالنا گجرات کی خوش قسمتی ہے ۔انشاءاللہ پہلے کی طرح آئندہ بھی عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے ۔گجرات کی مٹی بڑی زرخیز مٹی ہے ،اس مٹی نے نامور شخصیات کے علاوہ نشان حیدر ،آرمی چیف ،نیول ایڈمرل ،سمیت دیگر شعبہ جات میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے ۔اور ملک پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔ملاقات میں صحافی عمر فاروق اعوان اور ملک محمد شہباز اعوان بھی موجود تھے