لالہ موسیٰ (محمد کامران )سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن وقاص علی محمود نے ہدایت کی ہے کہ پرائس مجسٹریٹس اوورچارجنگ کرنیوالوں کے خلاف بلاتفریق مقدمات درج کرائیں اور جرمانے عائد کئے جائیں، کرونا وبا کی روک تھام کیلئے لاک ڈاون احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، شہریوں کو مرحلہ وار کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈی سی آفس منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔، اسسٹنٹ کمشنرز سلمان ظفر، احسن ممتاز، ایم ایس ڈاکٹرعابد غوری بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے پرائس کنٹرول،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹس کے حوالے سے اقدامات کے ا حوالے سے بریفنگ دی اور سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر گجرات کے سبزی و فروٹ منڈیوں میں پھڑئیوں کے رجسٹریشن اور رسید کا لازمی قرار دینا جیسے اقدامات دوسرے ضلعوں کیلئے قابل تقلید ہیں، فلور ملز کی مسلسل نگرانی اور مارکیٹ میں کے آٹے کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ آٹے کی معیار کو برقرار رکھنے کیلئے سیلز پوائنٹس پر جاکر معیار کو چیک کیا جائے، ضلعی انتظامیہ گجرات کرونا کی تیسری لہر کے دوران گجرات میں ایس او پیز پر عملدرآمدور ویکسینیشن پر بزرگ مرد وخواتین حضرات کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر وہ ہرماہ ضلع گجرات کا دورہ کریں اور ضلعی انتظامیہ و پولیس کی کارکردگی جائزہ لیں گے۔ سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن وقاص علی محمودنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے پرائس مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کی نگرانی کریں، ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک کے آغاز سے ایک ہفتہ قبل رمضان بازاروں کا انعقاد یقینی بنائیں،رمضان بازاروں میں ڈیمانڈ کے مطابق اشیائے خوردونوش کی دستیابی اور معیار کا جائزہ روزانہ کی بنیاد پر لیا جائے۔ سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کہا کہ وزیر اعظم کلین گرین پروگرام کے تحت ضلع بھر میں صفائی ستھرائی اور شجرکاری پر خصوصی توجہ دی جائے۔