لالہ موسیٰ(محمد کامران) تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے چوری کی واردات ٹریس کرکے ملزمان کاگرفتار کرلیا،مال مسروقہ برآمد،مدعی کابیٹا بھی ملزمان میں شامل،تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کے علاقہ لالہ زار کالونی میں نامعلوم چوروں نے دن دیہاڑے اہلخانہ کی عدم موجودگی میں گھرمیں موجوداڑھائی لاکھ روپے کے زیورات چوری کرلئے تھے مدعی سیداسدعلی ولدسیدظہور حسین شاہ سکنہ لالہ زارکالونی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے سٹی پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی اور دوروز کے قلیل عرصہ میں چوری کی واردات کو ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان میں سیدماثیل عباس ولدسید اسدعلی (جومدعی مقدمہ کاحقیقی بیٹاہے) اویس علی ولدمحمدشریف،محمدشعیب ولدمحمدیعقوب ساکنائے لالہ زار کالونی شامل ہیں،پولیس نے ملزمان سے مال مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرکے مزیدتفتیش شروع کردی ہے۔