اسسٹنٹ کمشنر گجرات کی قیادت میں ٹیم نے کرونا ایس او پیز اور لاک ڈاؤن کے اوقات کی خلاف ورزی پر تین دوکانیں، دو ریسٹورنٹ سیل

لالہ موسیٰ (محمد کامران )اسسٹنٹ کمشنر گجرات سلمان ظفر کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے کرونا ایس او پیز اور لاک ڈاؤن کے اوقات کی خلاف ورزی کرنے پر کچہری چوک میں تین دوکانیں، جی ٹی روڈ پر دو ریسٹورنٹ سیل کر دیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کی ہدایت پر اے سی گجرات کی قیادت میں ٹیم نے جیل چوک کے علاقہ میں چیکنگ کی جہاں مقررہ اوقات کے بعد بھی بعض افراد نے اپنی دکانیں کھول رکھی تھیں جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے تین دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر اور انکی ٹیم نے جی ٹی روڈ پر دیسی پب اور ٹمپ سٹریٹ کو چیک کیا جہاں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پائی گئی، فوری ایکشن لیتے ہوئے دونوں کو سیل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کرونا ایس او پیز اور لاک ڈاؤن اوقات کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف ایکشن پر اسسٹنٹ کمشنر اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں