لالہ موسیٰ (محمد کامران )محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران و ملازمان کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا انعقادکیا گیا .ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کو نیک خواہشات کے ساتھ الودع کیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس لائن گجرات میں محکمہ سے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران و ملازمان کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او گجرا ت کی جانب سے ریٹائرڈ افسران کے لئے ہائی ٹی کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ ڈی پی او گجرات نے تقریب کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی محکمہ کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔۔انھوں نے مزید کہا مستقبل میں اگر آپ کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو میرے دروازے آپ کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔میں آ پ سے امید کر تا ہوں کے آپ معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔تقریب کے اختتام پر انہوں نے ریٹائرڈ ہونے والے افسران و ملازمان کو یاد گاری شیلڈ دیتے ہوئے نیک خواہشات کے ساتھ الوداع کیا۔