لالہ موسیٰ (محمد کامران) وزیر اعظم کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت گرین ریولوشن فاؤنڈیشن نے لالہ موسیٰ کے قریب جی ٹی روڈ کے میڈین پر 700پودے لگادیے ہیں، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بھی شجر کاری کی اس مہم میں شمولیت اختیار کی اور چیڑ کا پودا لگایا، صدر چیمبر آف کامرس چوہدری وحید الدین، تنظیم کے روح رواں اسسٹنٹ اکاونٹس آفیسر محمد جاوید اور رضا کار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ جی ٹی روڈ پر لالہ موسیٰ کے قریب میڈین پر مقامی موسم سے مطابقت رکھنے والے پودے لگائے گئے ہیں، ان میں پھلدار، سایہ دار پودوں کیساتھ پھولوں کے پودے بھی شامل ہیں، گرین ریولوشن فاؤنڈیشن ان پودوں کی دیکھ بھال اور آبیاری کیلئے بھی ذمہ داریاں نبھائے گی۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہاضلع بھر میں شجرکاری پر خصوصی توجہ دی جاری ہے، موسم بہار کی شجرکاری مہم کے دوران 2 لاکھ سے زائد پودیے لگائے جائیں گے گرین ریولوشن ویلفیئر فاونڈیشن لالہ موسیٰ اس مشن میں حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی دست و بازو ہے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور نے کہا کہ وزیراعظم کلین گرین پروگرام تحت ضلع بھر میں گرین بیلٹس اور میڈینز کو خوبصورت بنانے کا کام جاری ہے،گجرات میں 14 میاواکی جنگل اگانے کیلئے جگہ کا تعین کرلیا گیا ہے، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں درخت ماحول کو صاف رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں.