لالہ موسیٰ(محمد کامران) تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے علاقہ سے تاوان کے لئے اغواء ہونے والے بچے کا ڈراپ سین!ٹیوشن جانے سے بچنے کےلئے بچے نے اپنے اغواء کا ڈرامہ رچایا، پولیس نے بچے کو تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا،تفصیلات کے مطابق آصف بیگ سکنہ علی چک نے پولیس کو اطلاع دی کہ اسکا بیٹا ذین العابدین جس کی عمر 15سال ہے جوکہ گھر سے ٹیوشن پڑھنے کے لئے گیا اور واپس نہ آیا۔ جس کی تلاش کے دوران ٹھیکریاں کے قریب راستے سے بچے کا بیگ ملا اور اس میں سے ایک رقعہ برآمد ہوا جس پر تحریر تھا کہ آپ کے بچے کو اغواء کر لیا گیا ہے اور بچے کی بازیابی کے لئے 5لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا۔معاملہ کی حساسیت کے پیش نظر ڈی پی او گجرات عمر سلامت، ڈی ایس پی لالہ موسیٰ میاں افضال اور ایس ایچ او صدر لالہ موسیٰ SIعدنان شہزاد کے ہمراہ خود موقع پر پہنچیاور ایس ایچ او کوفوری طور پر نامعلوم اغواء کاروں کے خلاف تھانہ صدر لالہ موسیٰ میں مقدمہ درج کر کے بچے کی بخفاظت بازیابی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی۔جس پر ایس ایچ او صدر لالہ موسیٰ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے معاملہ کو مختلف پہلوؤں پر جانچنا شروع کیا۔اور بچے کی تلاش کے لیے تمام وسائل بروئیکار لائے گئے۔جو چند گھنٹوں میں بچے کو تلاش کر لیاگیا۔جس نے بیان کیا کہ مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا تھا بلکہ ٹیوشن جانے سے بچنے کے لئے میں نے خود ہی رقعہ تحریر کر کے اپنے اغواء کا ڈرامہ رچایا۔بعد ازاں پولیس نے بچے کے والدین کو بلا کر اسے انکے حوالے کر دیا.