میونسپل کمیٹی لالہ موسی نے 2015 میں بند کی جانے والی گلی کا قبضہ واگزار کروا لیا

لالہ موسیٰ(محمد کامران) میونسپل کمیٹی لالہ موسی نے 2015 میں بند کی جانے والی گلی کا قبضہ واگزار کروا لیا،2015بتایاجاتا ہے کہ میں صوفی نثار وغیرہ نے گلی چراغ روشناء والی دیواریں کھڑی کرکے بند اور اسکو اپنی پراپرٹی میں شامل کر لیا تھا اور اس کا کیس عدالت میں زیرسماعت تھا، گزشتہ روز عدالت سے کیس خارج ہونے اور بلدیہ کے حق میں ہونے پر چیف افسر تنویر عباس گجر اور میونسپل افسر ریگولیشن وجاہت حفیظ صدیقی نے عملے اور بھاری مشینری کے ذریعہ گلی میں بنائی گئی دیواریں گرا کر قبضہ واگزار کروا لیا ہے جس پر اہل علاقہ نے میونسپل افسران کا شکریہ ادا کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں