جہانگیر ترین کے 14، علی ترین کے 21 اور ان کی اہلیہ کا ایک اکاؤنٹ منجمد

لالہ موسیٰ ٰ(محمد کامران ) چینی سٹہ مافیا اور جے ڈبلیو کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے رہنما اور چینی اسکینڈل میں نامزد ملزم جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے 36 اکاؤنٹس منجمد کردیئے ہیں۔اکاونٹس ایف آئی اے لاہور کی درخواست پر منجمد کئے گئے، اور منجمد کئے گئے اکاؤنٹس میں جہانگیر ترین کے 14، ان کی اہلیہ کا ایک اور ان کے بیٹے علی ترین کے 21 اکاؤنٹس شامل ہیں، جن میں کروڑوں روپے کی رقم موجود ہے۔ 9 سرکاری اور نجی بنکوں نے جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے 36 اکاونٹس منجمد کئے ہیں، جن میں 4 امریکی ڈالرز، 2 برطانوی پاونڈز اور 30 پاکستانی کرنسی کے اکاؤنٹس ہیں۔ جہانگیر ترین کے بیٹے علی خان ترین چینی اسکینڈل میں ایف آئی اے لاہور میں آج صبح ساڑھے 10 بجے پیش ہوئے، اور انہوں نے ڈیڑھ گھنٹہ تک ایف آئی اے تحقیقاتی ٹیم کے سوالوں کے جواب دیے۔ ذرائع نے بتایا کہ علی خان ترین سے 4 ارب کے مالیاتی فراڈ سے متعلق پانچ سوالات کے جوابات مانگے گئے تھے۔دوسری جانب چینی بحران اسکینڈل میں جہانگیر ترین کو بھی ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے 2 کیسوں میں طلب کررکھا ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کو طلبی کے نوٹس میں بھجوائے گے سوالات کے جواب اور چینی کی خریدوفروخت کے حوالے سے ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، اور نوٹس میں ہے کہ اس ٹرانزکشن سے جہانگیر ترین کو شیئر ہولڈ کی قیمت پر فائدہ ہوا، جہانگیر ترین کو بھجوائے گے نوٹس میں پوچھا گیا کہ گنے کے کاروبار کو خود سے طے کردہ قیمت 4.85 ارب روپے میں بیچا، ایسا کیوں کیا؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں