مرکزی انجمن تاجران لالہ موسیٰ اور انتظامیہ میں پھڈا ، انتظامیہ کولالہ موسیٰ میں سستارمضان بازار کے انعقادمیں مشکلات کاسامنا

لالہ موسیٰ (محمد کامران) انجمن تاجران لالہ موسیٰ اور انتظامیہ میں لاک ڈاﺅن کے دوران ایس اوپیز کی خلاف ورزی کے نام پر جرمانوں اور نارواسلوک کی وجہ سے اختلافات چل رہے ہیں ہم مقامی،تحصیل اور ضلعی انتظامیہ سےہر موقع پربھرپور تعاون کرتے ہیں لیکن انتظامیہ ہمیں تنگ کرتی ہے. لالہ موسیٰ مرکزی انجمن تاجران لالہ موسیٰ اور انتظامیہ میں پھڈے کے باعث انتظامیہ کولالہ موسیٰ میں سستارمضان بازار کے انعقادمیں مشکلات کاسامنا،اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران لالہ موسیٰ اور انتظامیہ میں لاک ڈاﺅن کے دوران ایس اوپیز کی خلاف ورزی کے نام پر جرمانوں اور نارواسلوک کی وجہ سے اختلافات چل رہے ہیں،مرکزی انجمن تاجران لالہ موسیٰ کے ذمہ داران کاموقف ہے کہ ہم مقامی،تحصیل اور ضلعی انتظامیہ سے پر موقع پربھرپور تعاون کرتے ہیں لاک ڈاﺅن کے دوران تاجروں کیلئے دوکانوں کے کرائے ،ملازمین کی تنخواہیں اور اپنے اخراجات پورے کرنامشکل ہیں لیکن انتظامیہ ہمیں تنگ کرتی ہے ،پے درپے جرمانوں کی وجہ سے تاجربرادری پریشان ہے لیکن انتظامیہ کوئی تعاون نہیں کررہی ہے ،دوسری طرف انتظامیہ کے ذرائع کاکہناہے کہ ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر کسی سے کوئی رعائت نہیں ہوگی ،جبکہ یہ بھی معلوم ہواہے کہ مرکزی انجمن تاجران لالہ موسیٰ کی طرف سے سستے رمضان بازار کے بائیکاٹ کی اطلاع پر انتظامیہ نے تاجروں کے دوسرے دھڑوں کو سستے رمضان بازارمیں اسٹال لگانے کیلئے راضی کرناشروع کردیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں