ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کا رمضان بازار لالہ موسی و کھاریاں کا دورہ

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے  رمضان بازار لالہ موسی و کھاریاں کا دورہ کیا،بازاروں میں لگائے گئے سٹالز کا معائنہ کیا اور وہاںرکھی گئی اشیاء کے معیار کا جائزہ لیا اور خریداری کے لئے آنیوالے شہریوں سے قیمتوں اور کوالٹی کے بارے دریافت کیا اے  سی کھاریاں خالد عباس بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجابسردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق رمضان بارازوں  کے قیام کا بنیادی مقصد شہریوں کو سستے داموں سبزیوں، پھلوں، آٹا،چینی، دالوں اور دیگر اشیا ئکی  فراہمی ہے، ضلع بھر میں 10 رمضان بازار فنکشنل کردیئے گئے ہیں، رمضان بازاروں  آٹا فی 10 کلوگرام تھیلا 375 اور چینی 65 روپے فی کلو فراہم کی جائے گی جبکہ عام بازار میں چینی 85 روپے کلو فروخت ہوگی  انہوں نے کہا کہرمضان بازاروں میں اشیاء خورد و نوش کی رعاتئی نرخوں پر فراہمی ڈیمانڈ کے مطابق یقینی بنائے جائے گی اشیاء کی کوالٹی پر کوئیسمجھوتہ نہیں کیا جائے گا رمضان المبارک میں شہریوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائےجائیں گے ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، مصنوعی مہنگائی و  ذخیرہاندوزوی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے تمام تاجر  متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے پاس روزانہ کی بنیادپر سٹاک ڈکلیئر کرنے پابند ہیں بصورت دیگر ان کا سٹاک ضبط کرلیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں