پیپلزپارٹی نے اپنے استعفے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر بھیج دیئے

پیپلزپارٹی نے اپنے استعفے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر بھجوائے جو پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے بھیجے ۔

پی پی کی رہنما شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ کے پی ڈی ایم کے عہدوں سے استعفے بھجوائے گئے۔

واضح رہےکہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز پی ڈی ایم سے استعفے دینے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی شوکاز نوٹس بھیجنے پر معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں