گجرات لالہ موسی کھاریاں جہلم دینہ مکمل بند
اوکاڑہ بائی پاس مکمل بند
گجرانوالہ مکمل بند ہو گیا
ملتان کے ساتھ ساتھ لاہور بھی مکمل بند کر دیا گیا
ملتان روڈ مکمل بند ہو گئی
اٹک۔کے پی کے اورپنجاب کو ملانے والے تمام راستے بند
اٹک۔جی ٹی روڈ کامرہ کے مقام سے بلاک
اٹک۔جنڈ ،ڈھلیاں چوک اورفتح چوک سے بھی تمام راستے بند
اٹک۔مظاہرین کااحتجاج جاری رکھنے کااعلان
اٹک۔راستوں کی بندش سے عوام کو شدیدپریشانی کاسامنا
لنگر شریف روڈ مکمل بند ہو گیا
مریدکے مکمل بند ہو گیا
جہلم/ٹریفک بلاک
جہلم:جی ٹی روڈ پر بدترین ٹریفک بلاک
جہلم:سول اسپتال میں کورونا مریضوں کے لیے آکیسجن سلنڈر لانے والی گاڑیاں بھی پھنس گئیں
جہلم: آکیسیجن سلنڈر بروقت نہ پہنچے تو کورونا مریضوں کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے،سی ای او ہیلتھ
جہلم:سول اسپتال میں پچاس سے زائد مریض آکسیجن بیڈ پے ہیں ،ڈاکٹر وسیم اقبا ل
سرگودھا امیر تحریک لبیک سعد رضوی کی گرفتاری کا معاملہ
سرگودھا تحریک لبیک کے سینکڑوں کارکنان نے سٹی اسٹاپ روڈ بلاک کر دیا
سرگودھا حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی
سرگودھا گاڑیوں کی لمبی لائینیں لگ گئیں ٹریفک شدید جام ھو گیا
سرگودھا شہر کے مصروف ترین روڈ پر کارکنان کا دھرنہ پولیس نے تمام کارکنان کو حصار میں لے لیا
سرگودھا پولیس کی بھاری نفری سٹی اسٹاپ پہنچ گئی
💠نیوز الرٹ💠
*ٹی ایل پی کے ملک بھر کے مختلف شہروں میں دھرنے، پنڈی اور اسلام آباد کے داخلی راستے بھی بلاک*
تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اوردھرنے جاری ہیں۔۔
لاہور میں ملتان روڈ پر چوہنگ سمیت دیگر مقامات پر احتجاج کے باعث ٹریفک بلاک ہوگیا جبکہ چوک یتیم خانہ میں مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے پولیس نے شیلنگ بھی کی ہے ۔
لاہور میں احتجاج :
سگیاں پُل، شاہدرہ اور فیروز پور روڈ اور مال روڈ پر شنگھائی پُل کے قریب بھی ٹریفک بلاک ہوگیا ہے۔
ملتان میں احتجاج :
ملتان میں بہاولپوربائی پاس چوک پراحتجاج کے باعث ٹریفک جام ہوگیا اورگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ احتجاج کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
منڈی بهاالدین اور لودھراں کی اہم شاہراہوں سمیت خان پور میں بھی احتجاج جاری ۔
کراچی میں احتجاج کی صورتحال :
دوسری جانب کراچی میں سٹار گیٹ قائد آباد ملیر کالا بورڈ اورنگی ٹاؤن نمبر4 اور بلدیہ نمبر4 ، حب ریور روڈ ، لیاقت آباد ، کورنگی میں بھی احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
آئی آئی چندریگر روڈ، ایم اے جناح روڈ سمیت ملحقہ سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہے اور ٹاور سےگورنر ہاؤس تک گاڑیوں کی طویل قطار لگ گئی ہے۔ اسٹار گیٹ کے مقام پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے جبکہ احتجاج اور مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام کے باعث دفاتر سے گھروں کو جانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اسلام آباد کی صورتحال
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھارہ کہو میں احتجاج جاری ہے جس کے باعث اٹھال چوک بند کردیا گیا ہے جبکہ اٹھال چوک بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی کےداخلی راستے بھی بلاک ہوگئے ہیں جس سے لوگوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ آزاد کشمیر اور مری جانےوالے راستوں پر بھی ٹریفک جام ہوگیا۔
راولپنڈی میں لیاقت باغ چوک پر بھی احتجاج جاری ہے جس کے بعد اطراف میں ٹریفک بلاک ہوگیا جبکہ لیاقت باغ چوک پرمشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی اور پتھراؤ بھی کیا۔
اُدھر ملک کے مختلف شہروں میں بھی مذہبی سیاسی تنظیم تحریک لبیک کی جانب سے مرکزی امیر حافظ سعد حسین رضوی کی گرفتاری اور فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق فیض آباد معاہدے کی حکومت کی جانب سے خلاف ورزی کے خلاف دھرنے اور احتجاج جاری ہے جس کے باعث اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
مزید شہروں کے مختلف مقامات پر احتجاج کی اطلاعات کے لئے انتظار کریں اور غیر ضروری طور پر سفر سے اجتناب کریں ۔۔