تحریک لبیک سندھ کے امیر رضی حسینی نے مرکزی قیادت سے فوری طور پرحکومت سے مذاکرات کا مطالبہ کردیا

ایک بیان میں رضی حسینی کا کہنا تھا کہ سعد رضوی نے اپنی ضد نہ چھوڑی اور بات چیت نہ کی تو ہم پارٹی چھوڑ دیں گے، مسائل سڑکوں پرنہیں بات چیت سے حل ہوں گے۔

امیرٹی ایل پی سندھ رضی حسینی نےکہا ہےکہ جہاں بھی احتجاج ‏ہورہا ہے ختم کرکے قیادت سے رجوع کیا جائے،ملک میں افراتفری کے باعث کئی بےگناہ ‏جانوں کا نقصان ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بات چیت کے ذریعے مسائل حل نہ ہوئے تو قوم سعدرضوی ‏سے مایوس ہوجائےگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں