چونیاں (طاہر رحمان سے)نیشنل بنک آف پاکستان چونیاں برانچ کی اے ٹی ایم کئی روز سے خراب۔ لوگوں کو کیشن نکالنے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا، اے ٹی ایم کو فوری طور پر درست کیاجائے۔ تفصیلات کیمطابق نیشنل بنک آف پاکستان چونیاں برانچ کی اے ٹی ایم کئی دنوں سے خراب ہے۔ اس خرابی کی وجہ سے لوگوں کو شدید گرمی اور روزے کی حالت میں کیشن نکالنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اے ٹیم ایم مشنین میں کارڈ ڈالتے ہیں تو پراسیس شروع ہو جا تا ہے اور آخر میں کیش دستیاب نہ ہونے کا سکرین پر میسیج آ جاتا ہے۔ اے ٹی ایم استعمال کرنے والے لوگوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ خرابی کو فوری دور کیا جائے اور غفلت کا مظاہرہ کرنے پر ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔