کھاریاں( جبار ساگر) رمضان بازار کھاریاں میں چینی وافر مقدار میں موجود خریداروں کیلئے کرسیاں لگادی گئیں تاکہ وہ قطاروں میں کھڑے ہونے کی زحمت نہ اٹھائیں اور بیٹھ کر اپنی باری کا انتظار کرسکیں۔ان خیالات کا اظہار انچارج چوہدری خاور گجر سی ای او میونسپل کمیٹی کھاریاں نے کیا انہوں نے کہا کہ تم بنیادی سہولیات فراہم کردی گئی ہیں۔ڈی سی گجرات کے احکامات پر عمل کرتے ہوے چینی کی خریداری کیلئے قطاروں کو ختم کرنے کیلئے صارفین کے بیٹھنے کے لئے کرسیاں لگا دی گئی ہیں ۔تاکہ خریدارا خواتین و حضرات کو کھڑا ہونے کی زحمت نہ اٹھانا پڑے۔انہوں نے کہا رمضان بازار کھاریاں میں اشیاء ضروریہ معیاری اور سستی وافر مقدار میں موجود ہیں۔افسران بالا کی ہدایات پر تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔۔