کھاریاں( جبار ساگر) صدر مسل لیگ نون گجرانوالہ ڈویژن / ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 71 چوہدری عابدرضا کوٹلہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے چوک یتیم خانہ لاہور میں ظلم وبربریت کی بدترین مثال پیش کی۔خون کی ہولی کھیلی گئی ۔نہتے اور پرامن طور پر بیٹھے مظاہرین پر سیدھی گولیاں چلائیں جس وجہ سے متعدد بے گناہ لوگ جاں بحق ہوے ۔ہم لاہور میں پولیس گردی اور ظلم وبربریت کی پرزور مزمت کرتے ہیں۔عوام پرن احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔پرامن احتجاج کرنیوالوں پر گولیاں چلانا کسی صورت برداشت نہیں اور نہ ہی کی جاے گی۔چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے مزید کہا کہ فسادی حکمران ملک میں انارکی پھیلانے کی مزموم کوشش کررہے ہیں۔