کوٹلہ ارب علی خاں (غفوراحمد گل+عابد مرزا) موضع حسن پٹھان میں گلیوں کی تعمیر مکمل معززین نے ممبر صوبائی اسمبلی چودھری محمد ارشد ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کیا،
راہنما پی ٹی آئی خان سلطان محمود خان لودھی نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ موضع حسن پٹھان کی گلیوں کی تعمیر اور مرمت کا دیرینہ مطالبہ حل کروانے پر ہمارے گاؤں میں ترقیاتی کام کروانے اور مزید کی یقین دہانی پر ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی34چودھری محمد ارشد ایڈووکیٹ کے دلی مشکور ہیں، پاکستان تحریک انصاف ملک کو تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے عوام سے کیے ہر وعدے کو وفا کرکے دیکھائے گی، ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی34چودھری محمد ارشد ایڈووکیٹ کے ترقیاتی پیکج سے حلقہ کے ایک ایک دیہات میں کام کا آغاز ان کی حلقہ سے خصوصی دلچسپی کا بر ملا اظہار ہے، انشاء اللہ دور اقتدار میں تمام محر ومیوں کا ازالہ اور الیکشن کے تمام وعدے پورے کریں گے،موضع حسن پٹھان کے ترقیاقی پیکج پر خان سلطان محمود لودھی، خان حسن محمودخان(امریکہ)،خان عمران خان (ٹائیگر فورس)، خان رضوان خان، خان مشکور خان، خان وکی خان، عرفان خان (امریکہ)سمیت دیگر نے شکریہ اداکیا۔