لالہ موسیٰ (محمد کامران)چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن چوہدری اورنگزیب کی پریس ریلیز کے مطابق کلاس فور ملازمین کی بھرتی کے انٹرویو کیلئے نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ سی ای او نے بتایا کہ تحصیل گجرات کیلئے جامع ہائی سکو ل سروس موڑ میں انٹرویوز 28اپریل بوقت 8بجے شروع ہوں گے، تحصیل کھاریاں کیلئے انٹرویو27اپریل کو گورنمنٹ ہائی سکول کھاریاں جبکہ تحصیل سرائے عالمگیر کیلئے انٹرویوز 26اپریل کو گورنمنٹ ہائی سکول سرائے عالمگیر میں منعقد ہونگے۔