بھارت میں کورونا کی بدترین صورتحال کے موقع پر پاکستانیوں کے ہمدردانہ پیغامات سے بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر بھی متاثر ہوگئیں ،بڑے دل کا پڑوسی قرار د ےدیا۔

بھارت میں کورونا کی بدترین صورتحال کے موقع پر پاکستانیوں کے ہمدردانہ پیغامات سے بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر بھی متاثر ہوگئیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں سوارا بھاسکر نے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔

اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اس تباہ کن صورتحال کے دوران پاکستان کی سول سوسائٹی اور سوشل میڈیا کا بھارت کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہمدردانہ رویہ حوصلہ افزا ہے۔

اداکارہ نے بھارت کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا اعتراف کرتے ہوئے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ ہمارے میڈیا اور مرکزی دھارے میں جاری عوامی گفتگو نے مستقل طور پر پاکستانیوں کا مذاق اڑایا اور انہیں بدنام کیا ہے۔

سوارا بھاسکر نے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں بڑے دل کا پڑوسی قرار دیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت بھی پاکستان کے ہمدردانہ رویے پر خوشی کا اظہار کرچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں