لالہ موسیٰ ( محمد کامران) چیئرمین میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ چوہد ری ندیم اصغر کائرہ نے لالہ موسیٰ یوتھ کونسل کے اشتراک سے شہر بھر میں کلین اینڈ گرین لالہ موسیٰ مہم کا آغاز حاجی اصغر پارک سے کر دیا . اس موقع پر چیرمین بلدیہ لالہ موسیٰ چوہدری ندیم اصغر کائرہ کا پارک پہنچنے پر لالہ موسیٰ یوتھ کونسل کے ممبران نے مالا پہنا کر اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا . اس موقع پر چوہدری ندیم اصغر کائرہ نے پودہ لگا کر باقاعدہ افتتاح کیا اور پارک موجود صورت حال دیکھ کر انہوں نے سینٹری انسپکٹر باؤ علی نادر کو کہا فل الفور تمام مرمت کا کام مکمل کیا جائے اور صفائی ستھرائی کرکے عید تک عوام کے لیے پارک کھل جائے. اس موقع پر لالہ موسیٰ یوتھ کونسل کے تمام ممبران نے کا چوہدری ندیم اصغر کائرہ صاحب نے شکریہ ادا کیا اور کہا یہ نوجوان نسل ہمارے شہر کی فلاح وبہبود کا کام اپنی مدد آپ کر رہی ہے کبھی یہ لوگوں کرونا لاک ڈاؤن میں راشن ،ماسک ،سینٹرز تقسیم کرتے جب شہریوں کو خون کی ضرورت پڑھتی ہے تو سب سے پہلے یہ نوجوان صف اول میں نظر آتے ہیں ناشتہ پوائنٹ لگا کر افطار دسترخوان کی صورت میں یہ شہریوں کی خدمت میں پیش پیش ہوتے ہیں اب انہوں نے شہر بھر میں کلین اینڈ گرین لالہ موسیٰ مہم شروع کر کے جو شہر میں صفائی ستھرائی کی صورت حال کو بہتر بنانے کیلئے کوششیں شروع کی قابل تحسین ہے میری طرف سے پہلے بھی اور اب بھی ان کے ساتھ مکمل تعاون ہے اس سلسلے میں شہر بھر کے تمام گلی محلوں میں بلاتفریق صفائی ستھرائی کا کام کیا جائیگا جس میں تمام روڈ کی مرمت اور شجر کاری ہماری اولین ترجیح ہے اس کے ساتھ کرونا ایس او پیز کے حوالے سے شہریوں میں ماسک سینٹرز تقسیم کیا جائے گا اور شہر بھر میں کلورین کی سپرے کی جائیگی تمام شہریوں سے اپیل کی جاتی اس تحریک میں ہمارا ساتھ دیں میرا محلہ میری زمداری سمجھتے ہوئے کوشش کریں اپنی گلی محلے کو صاف ستھرا رکھنے میں ہمارا ساتھ دیں کم از کم ایک پودا ضرور لگائیں اور کرونا وائرس کے پیش نظر اپنی اور اپنے پیارے کو ایس او پیز پر لازمی عملدرآمد کریں.