سرگودھا/تھانہ بھیرہ پولیس کی بڑی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، پانچ کلو گرام سے زائد چرس اور42ہزار روپے وٹک رقم برآمد
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقاراحمد کی ہدایت پرمنشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ سہیل ظفر نے سب انسپکٹر مظہر علی ودیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر محلہ پراچگان بھیرہ ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش فرخ شہزاد کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس5 کلو 400گرام اور وٹک رقم مبلغ42ہزارروپے برآمد کرکے اسکے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ اورانکی ٹیم کو منشیات فروش کے خلاف اچھی کاروائی کرنے پر شاباش دی ہے۔