ننکانہ صاحب (ملک جعفر سے )پرنٹ میڈیا ایسو سی ایشن ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام معروف صحافی ضیاء شاہد کے ایصال ثواب کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا
تفصیلات کے مطابق پرنٹ میڈیا ایسو سی ایشن ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام معروف صحافی ضیاء شاہد کے ایصال ثواب کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا،ترجمان ڈپٹی کمشنر محمد تصور چوہدری اور صدر الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسو سی ایشن ننکانہ صاحب چوہدری محمد رمضان مہمان خصوصی تھے جبکہ افطار ڈنر میں صدر پرنٹ میڈیا ایسو سی ایشن سمیع اللہ عثمانی،جنرل سیکرٹری رانا رفاقت علی انجم،سرپرست چوہدری سرفراز جج،چیئر مین محمد افضل گجر،ڈاکٹر عابد علی عابد،حاجی اعجاز مسعود ایڈووکیٹ،سنیئر نائب صدرڈاکٹر قمر حسین، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد رضوان مغل، جوائنٹ سیکرٹری حکیم شیخ ریاض احمد، انفارمیشن سیکرٹری حافظ نوید کمبوہ، نائب صدر میاں پرویز احمد، حکیم شیخ خالد،سرپرست ایمرا جاوید احمد معاویہ،چیئر مین محمد ارشد کامل ڈوگر،جنرل سیکرٹری میاں وحید قیصر،انفارمیشن سیکرٹری حفیظ الرحما ن معاویہ سمیت الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے وابستہ صحافیوں نے شرکت کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ٓصدر پرنت میڈیا سمیع اللہ عثمانی نے کہا کہ پاکستان میں صحافتی تاریخ ضیا ء شاہد کے ذکر کے بغیر نامکمل ہے،ضیاء شاہد نے اخبارات اور نمائندگان کو جرات اور بے باک ہو کر بات کرنا کے حوصلہ دیا،انہوں نے کہا کہ ضیاء شاہد نے صحافت کی دنیا میں وہ مقام پیدا کیا جو بہت کم لوگوں کو نصیب ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی وفات سے پوری پاکستانی صحافتی برادری غم زدہ ہے،بعد ازاں ضیاء شاہد کی مغفرت اور درجات کی بلندی اور ملکی تعمیر و ترقی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔