ننکانہ صاحب (ملک جعفر سے) ننکانہ میں آرچری ایسوسی ایشن نے غلام غوث شاہ کی زیر نگرانی سپیرئیرکالج ننکانہ صاحب میں ایک روزہ ٹریننگ کیمپ لگا کر پہلا اعزاز اپنے نام کر لیا سپیرٸیر کالج کے پرنسپل نے اپنے سٹاف کے ہمراہ ٹریننگ حاصل کی ننکانہ صاحب آرچری ایسوسی ایشن کے سیٸنر کھلاڑیوں نے ٹریننگ میں شموليت کی پرنسپل آف سپیرٸیر کالج پروفيسر ایس ایم چوہدری کا کہنا تھا کہ کہنا تھا کہ آرچری ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب کی یہ کاوش قابل تعریف ہے امید کرتے ہیں کہ ننکانہ صاحب سے آرچری کے کھلاڑی اپنی ایسوسی ایشن کا نام روشن کریں گے انکا کہنا تھا کہ ننکانہ صاحب کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ آرچری جیسی اچھی گیم کی ٹریننگ دی جا رہی ہے ہمیں ان کھلاڑیوں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں