گجرات : تھانہ بی ڈویژن پولیس نے معروف گارمنٹس برانڈ پر ہونے والی ڈکیتی کی واردات ٹریس کر لی!2ملزمان گرفتار
5لاکھ نقدی،39500روپے مالیت کے سوٹ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ میں 2نامعلوم ملزمان نے گارمنٹس کی معروف برینڈ میں داخل ہو ئے اور اسلحہ کے زور عملہ کو یرغمال بنا کردوکان کے کیش کاونٹر سے نقدی اور سوٹ لیکر فرار ہو گئے۔ دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات پر تاجر برادری اور شہریوں میں تشویش پائی جاتی تھی۔ ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے ملزمان کی گرفتار ی کے لئے ایس ایچ او بی ڈویژن SIانجم شہزاد کو خصوصی ٹاسک دے رکھا تھا اور ہدائیت کی کہ تمام وسائل بروئے کا ر لا کر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے چھینا گیا مال اور نقدی برآمدکی جائے۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کا ر لاتے ہوئے ڈکیتی کی واردات کرنے والے2ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔ رضوان رشید 2۔ عمران رشید پسران رشید علی سکنہ سیالکوٹ شامل ہیں۔ ملزمان آپس میں حقیقی بھائی بھی ہیں۔ جنہوں نے دوران انٹیروگیشن حسن چوک کے قریب کپڑے کی معروف برینڈ پر ڈکیتی کی واردات کر نے کا اعتراف کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 5لاکھ روپے نقدی، 39500روپے مالیت کے سوٹ،اوروارداتوں میں استعمال ہونے اسلحہ2 عدد پسٹل 30بوربھی برآمد کر لئے گئے۔ملزمان کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔