پیرس: کراچی کی غیور عوام نے ثابت کردیا کہ کراچی بھٹو کا ہے ، کامران یوسف گھمن

فرانس (حمید چوہدری سے) ضمنی انتخاب میں شاندار کامیابی پیپلزپارٹی قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری کامران یوسف گھمن سینئر رہنما پیپلز پارٹی فرانس،سابق امیدوار قومی اسمبلی،صدر پاکستان پیپلزپارٹی بورے والا نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت اور حلقے کے عوام بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ عوام نے بدترین مہنگائی اور ڈوبتی معیشت کے خلاف فیصلہ دیا۔ پیپلز پارٹی فرانس کے رہنما نے کہا کہ ’این اے 249 میں پیپلز پارٹی کی کامیابی حق و سچ کی کامیابی ہے۔ بلاول بھٹو زرادری کی قیادت میں آج پیپلز پارٹی ملک کی سب سے مقبول جماعت بن چکی ہے۔ کراچی کی غیور عوام نے ثابت کردیا کہ کراچی بھٹو کا ہے ،این اے 249 ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے مرکزی قائدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں