فرانس (حمید چوہدری سے) روزہ صرف بھوکے پیاسے رہنے کا نام نہیں، بلکہ پرہیز گاری اور صبر کرنے کا نام ہے ان خیالات کا اظہار فوکل پرسن انصاف ٹائیگرز فرانس شیخ نعمت ﷲ نے کیا مزید کہا کہ رمضان کا مہینہ نیکیاں کمانے، خدا کے حضور اپنی اچھائیاں بڑھانے اور برائیاں گھٹانے کا سنہری موقع ہے۔ اس مہینے میں ہم عبادات کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کا بھی خاص خیال رکھتے ہوئے ثواب سمیٹ سکتے ہیں۔ ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے، تن ، من ، دولت، شہرت، عزت یہ سب اللہ ہی کی دین ہے، تو اس میں سے اللہ کی راہ میں خرچ کرنا نہایت ضروری اور فضیلت بھرا عمل ہے،لاک ڈاؤن سے متاثرہ ایسے افراد جن کی مالی حالت اچھی نہیں اور جنہیں اپنے بال بچوں کی کفالت کیلئے تگ ودو کرنی پڑ رہی ہے اور ساتھ انہیں یہ فکر کھائے جا رہی ہے کہ سحر و افطار کا انتظام کیسے کریں گے ؟ تو اس جانب ہر شخص کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔