یکم مئی مزدور ڈے کے موقع پر بانی پاکستان پریس کلب پیرس(رجسٹرڈ) فرانس کی حالات حاضرہ کے حوالہ سے خصوصی تحریر جن کو سب بھول گئے اُن مزدوروں کو میرا سلام !

یکم مئی مزدور ڈے کے موقع پر بانی پاکستان پریس کلب پیرس(رجسٹرڈ) فرانس کی حالات حاضرہ کے حوالہ سے خصوصی تحریر جن کو سب بھول گئے اُن مزدوروں کو میرا سلام !

پاکستان کے کرپٹ ، لٹیرے ، بکاؤ مال اور کمینے سیاستدانوں کو دن رات فرشتہ ، نجات دہندہ اور عالمی راہنما ثابت کرنے والے ، تمام پارٹیوں کے ان سیاسی ذہنی غلام مزدوروں کو سلام۔

فوج کی نوکری میں اربوں کھربوں روپے کمانے ، فرعونیت بھری لگژری زندگی گزارنے والے جرنیلوں کو، پاکستان کی نظریاتی اور زمینی سرحدوں کے حقیقی محافظ سمجھنے والے احمق ،بوٹ پالش مزدوروں کو سلام۔

محبت رسول ﷺ اور دین کو بیچ کر شاہانہ زندگی گزارنے والے بے عمل ارب پتی ملاؤں ، مفتیوں ، علماؤں اور بدکردار ڈبہ پیروں کو ولی کامل اور مجدد وقت ثابت کرنے کے لئے دن رات محنت کرنے والے مذہبی چاپلوسوں ، اندھے عقیدت مند دولے شاہ مزدوروں کو سلام ۔

انصاف کی مسند پر بیٹھ کر غریب عوام کو ذلیل کرنے والے اور مراعات حاصل کرنے کے لئے واسکٹ یا وردی کی خوشنودی کے لئے فیصلے کرنے والے کرپٹ و مردود ججوں کو انقلاب و تبدیلی کا استعارہ سمجھنے والے بے وقوف ، پینتالیس فیصد دماغی گروتھ والے دانشور مزدوروں کو بھی سلام !

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں