لالہ موسیٰ (محمد کامران )کڈنی سنٹر 2016سے ابتک 76830ڈائیلسز کئے جاچکے ہیں، اپریل میں 2484ڈائیلسز کئے گئے، 91اعشاریہ 59فیصد مریضوں کو مفت ڈائیلسز کی سہولت فراہم کی گئی،کڈنی سنٹر کے ماہانہ اخراجات 70لاکھ روپے تک پہنچ چکے ہیں، دکھی انسانیت کی خدمت کا سفر بلا تعطل جاری رکھنے کیلئے رمضان المبارک کے دوران مخیر حضرات فلاحی ادارے سے بھرپور تعاون کریں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر/چیئرمین سیف انور جپہ نے بورڈ آف گورنرز کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بورڈ آف مینجمنٹ کے صدر میاں محمد اعجاز، سیکرٹری انجمن بہبودی مریضان جاوید بٹ، ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر عباس گوندل، سابق ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ گوجرانوالہ چوہدری محمد اصغر، نثار الدین ساجد راٹھور سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کو سابق صدر چیمبر طارق بلال، علی شان، محمد عثمان، احمد حسن مٹو، جمشید اقبال، سمیت دیگر ممبران نے عطیات کے چیک دیے جبکہ ماہ اپریل کے دوران حاجی ناصر محمود، باؤ نذیر، ریحان سیٹھی، اللہ دتہ بٹ، ضیا اللہ، شیخ حمید، محمد رضوان، محمد اسحق، زاہد بھٹی، چوہدری خالد، حبیب الرحمان، روبینہ شاہین، کاشف بٹ، میاں عابد، محمد رضا آف دبئی، حیدر علی، نعمان سعید، میاں کلیم، میاں سلیم، فرید ریاض، علی اسلم، جمشید انور، نعمان اسلم، آصف عمار، چوہدری محمد اکرم، و دیگر نے عطیات کڈنی سنٹر کے اکاؤنٹ میں جمع کرائے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کڈنی سنٹر میں دو نئی وارڈز کم از کم 50لاکھ روپے عطیہ دینے والے ڈونر کے نام سے منسوب کر دی جائیں گی، سنٹر میں ملازمین کیلئے ہیومن ریسوریسز پالیسی کی بھی منظوری دیدی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں سال ابتک کڈنی سنٹر کو رواں سال ابتک 7کروڑ12لاکھ 24ہزار 76روپے کے عطیات موصول ہوئے ہیں، ماہ اپریل کے دوران مجموعی طور پر 88لاکھ1ہزار 960روپے کے عطیات موصول ہوئے ہیں ان میں سے 66لاکھ 95ہزار روپے ریگولر ڈونرز نے دیے ہیں جبکہ دیگر عطیات مختلف شخصیات نے جمع کرائے ہیں، کڈنی سنٹر میں مجموعی طور پر43ڈائیلسز مشین موجود ہیں جہاں روزانہ 97 مریضوں کے ڈائیلسز کئے جاتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کڈنی سنٹر حقیقی معنوں میں دکھی انسانیت کی خدمت کر رہا ہے، ادارے کی تعمیر او ر اسے کامیابی سے چلانے میں مخیر حضرات کا کردار قابل تحسین ہے جنہوں نے ہمیشہ دل کھول کر عطیات دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضا ن المبارک کے دوران شہری کڈنی سنٹر کو دل کھول کر عطیات دیں تاکہ گردے کے امراض میں مبتلا مریضوں کے ڈائیلسز کا سلسلہ جاری رہے۔ صدر بورڈ آف مینجمنٹ میاں محمد اعجاز نے کہا کہ کورونا وبا کیوجہ سے بیرون ممالک سے کڈنی سنٹر کیلئے عطیات میں کمی واقع ہوئی ہے، ادارے کے اخراجات پورے کرنے کیلئے شہریوں کو بھرپور تعاون ناگزیر ہے۔