عرب میڈیا کے مطابق مسلم اقلیتی ممالک سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ نے کہا ہےکہ مخصوص حالات کے باعث عید کی نماز کی تین جماعتوں تک گنجائش ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مسلم اقلیتی ملکوں میں مساجد کی کمی اور کورونا کی پابندیاں اس فیصلے کی بنیاد ہے، نماز عید کی تین بارادائیگی کا مقصدسماجی فاصلے کو یقینی بنانا ہے۔
سعودی مفتی اعظم کا کہنا ہے کہ عام حالات میں کسی ایک جگہ پر نماز عید کی جماعت دوبارہ نہیں کرائی جاسکتی تاہم اس وقت غیر معمولی صورت حال ہے اور بعض علما نے ضرورت کے تحت اس کی اجازت دی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہےکہ کورونا کی موجودہ صورت حال میں انسانی جان کا تحفظ شریعت کا بنیادی مقصد ہے۔