اورسیز فورم (منڈی بہاؤالدین)فرانس کے عہدیداران کا تنظیمی اجلاس زیر صدارت طارق جاوید گوندل منعقد ہوا

فرانس (حمید چوہدری سے) اورسیز فورم فرانس کے عہدیداران کا تنظیمی اجلاس زیر صدارت طارق جاوید گوندل منعقد ہوا، تفصیل کے مطابق پاکستان اورسیز فورم (منڈی بہاؤالدین) فرانس کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت مظہر قیوم گوندل نے حاصل کی اجلاس کی صدارت پاکستان اورسیز فورم فرانس طارق جاوید گوندل نے کی، کرونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے عہدیداران نے ٹیلفونک حاضری دی، اجلاس میں تنظیمی امور زیربحث لائے گے ، اس موقع پر صدرپاکستان اورسیز فورم (منڈی بہاؤالدین) فرانس طارق جاوید گوندل نے بریفنگ دیتے ہوئےکہا کہ اورسیز فورم کا مقصداپنے اورسیز پاکستانی بھائیوں کو عدالتی، دفتری اور معاشرتی مسائل میں مفت قانونی معاونت فراہم کرنا ہے ہمارا مشن اورسیز پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ اورتمام شعبہ زندگی میں انکی فلاح وترقی کیلئے کام کرنا اور اورسیز پاکستانیوں اور عام عوام کو معاشرے میں انصاف کی فراہمی، امن کی بحالی اور فلاح کیلئے کام کرنا شامل ہے ، فورم نے گذشتہ سال میں ضلع بھر میں مختلف علاقوں میں سماجی و فلاحی کاموں کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے اور سینکڑوں ضرورت مندوں کو روزگار، مفت تعلیم، علاج معالجہ سمیت دیگر سہولیات فراہم کررہاہے طارق جاوید گوندل نے مرکزی چیئرمین اورسیز فورم منڈی بہاؤالدین شاہدرضارانجھا کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے منڈی بہاؤالدین میں اورسیز فورم کی بنیاد رکھ کر ایک تاریخ رقم کی جو کہ ان کی ضلع منڈی بہاؤالدین کی عوام سے محبتوں کا ثبوت ہے ان کی یہ خدمات تادیر یاد رکھی جائیگی ، طارق جاوید گوندل نے بتایا کہ اورسیز فورم کےزیر اہتمام بےروزگار اسکیم کےتحت قرعہ اندازی میں نکلنے والے لوڈر رکشے، آٹو رکشوں کی تقسیم عیدالفطرکے بعد ہوگی پاکستان میں کرونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ و چیئرمین فورم شاہدرضارانجھا سمیت ایڈوائزری کمیٹی کی مشاورت کےبعد فیصلہ ہوا ہےکہ عیدالفطرکے بعد رکشوں کی تقسیم کرنے کی تقریب کی تاریخ مقرر کی جائے گی اجلاس میں مظہر قیوم گوندل، رضوان سہیل گوندل، سلطان محمود، رضوان بہادر گوندل، عثمان رانجھا، غضنفر جاوید گوندل جھولانہ، فضل شہزاد گوندل جھولانہ، تسکین حیدر گوندل ،چوہدری سوئین ارشد کرڑ، داؤد طارق گوندل سمیت عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں