کھاریاں ( جبار ساگر) خوشی اور تشکر کے اس دن کا تقاضا ہے کہ ہم باہمی رنجشوں اور اختلافات کو فراموش کرکے اخوت اور محبت کے جذبے کو فروغ دیں۔
ہمیں اپنے شہیدوں کو بھی دعاؤں میں ضرور یاد رکھنا چاہیے جن کا لہو قوم کو زندگی کی ضمانت بنا۔
چودھری شفیق لنگڑیال نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر تمام عالم اسلام اور خصوصاً اہل پاکستان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر مسلمانوں کیلئے خوشی کا وہ اہم دن ہے جو رمضان المبارک کے مہینے کے فریضے کی تکمیل کے بعد منایا جاتا ہے۔ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ صبر و تحمل کی تکمیل کا بہترین ذریعہ ہوتا ہے۔ ہمیں اس ماہ مبارک کی برکتوں اور فضیلتوں کو شامل حال رکھنے کیلئے اس ماہ کی تربیت کو اپنے کردار و عمل کا حصہ بنا لینا چاہیے۔ عید الفطر سجدہ شکر بجالانے کا دن ہے کہ اس نے ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں سے نوازا اور روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائی۔ خوشی اور تشکر کے اس دن کا تقاضا ہے کہ ہم باہمی رنجشوں اور اختلافات کو فراموش کرکے اخوت اور محبت کے جذبے کو فروغ دیں۔ اس روز سعید کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اپنے گردو پیش پر نظر ڈالیں اور انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شریک کریں جو وسائل سے محروم ہیں۔ دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹیں لانا ہی حقیقی خوشی ہے۔ خوشی کے اس موقع پر ہمیں اپنے ان جوانوں اور افسروں کو بھی ضرور یاد رکھنا چاہیے جو اپنے گھروں اپنے پیاروں سے دور ہمارے تحفظ اور ملکی امن و امان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہمیں دعا کرنی چاہیے کہ انہیں اس قومی مقصد میں کامیابی عطا فرمائے۔ ہمیں اپنے شہیدوں کو بھی دعاؤں میں ضرور یاد رکھنا چاہیے جن کا لہو قوم کو زندگی کی ضمانت بنا۔ شہدائے قوم کے اہل و عیال کو عید کی خوشیوں میں شریک رکھنا ہماری اجتماعی قومی ذمہ داری ہے۔ میر ی دعا ہے کہ ہمیں اسلام کی ابدی و سچی تعلیمات پر عمل پیرا فرمائے اور وطن عزیز کو امن و ترقی کا مثالی گہوارہ بنائے‘ پاکستان کی سرزمین کو ہر طرح کی انتہا پسندی سے پاک فرمائے‘ ہم سب کو اپنی پناہ میں رکھے اور ہم پر اپنی رحمتوں و برکتوں کا نزول فرمائے۔ (آمین)