جہلم / سرائے عالمگیر (محمد اسماعیل چوہدری سے) پنڈدادنخان چک نظام موڑ کے قریب 4 افراد دریائے جہلم میں ڈوب گئے ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا۔ ریسکیو 1122 پنڈدادنخان سٹاف نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقعہ پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیاڈوبنے والے افراد میں محمد حارث کامران ولد کامران شکیل عمر 18 سال سکنہ ڈالمیا پنڈدادنخان ، محمد حسنین ولد لال خان عمر 20 سال سکنہ ڈالمیا پنڈدادنخان اور محمد عثمان ولد اللہ دتہ عمر 18 سال سکنہ ڈالمیا پنڈدادنخان شامل ہیں جبکہ جبار ولد محمد فیاض عمر 15 سال سکنہ ڈالمیا کو زندہ نکال لیا گیا
مرنے والے تینوں افراد کی ڈیڈ باڈیز نکال کے لواحقین کے حوالے کر دی گئیں، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر پنڈدادنخان محمد ارشد نے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی