فرانس (حمید چوہدری سے) دنیا بھر میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، یورپ اور امریکا میں مزید احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔
غزہ پر صیہونی فورسز کے حملے، دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ دردِ دل رکھنے والے سڑکوں پر نکلے آئے، یورپ اور امریکا میں مزید احتجاجی ریلیاں نکالیں گئیں۔ امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں بڑا مظاہرہ کیا گیا، اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کےحق میں نکلنے والی ریلی شہر کی مختلف سڑکوں سے گذری۔ شرکا نے بڑی تعداد میں فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس اور جرمن شہر برلن میں ہزاروں افراد نے اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہرہ کیا، لوگوں نے بائیکاٹ اسرائیل کے نعرے بھی لگائے۔
لندن کے ماربل آرچ سے ہزاروں مظاہرین فلسطینی پرچم لہراتے سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین میں خواتین اور بچوں سمیت ہر عمر کے افراد موجود تھے، مظاہرین فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔
فرانس اور جرمنی میں ترک، افریقی، عرب اور پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد سڑکوں پر اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے، آسٹریا میں بھی شہری اسرائیلی بربریت کے خلاف سڑکوں پر نکلے، پولیس نے چند مظاہرین کو دھر لیا۔