پولیس زرائع کے مطابق کبیر والا میں فاضل شاہ کے علاقے میں سنگدل باپ قربان کھوکھر نے اپنی دو کم سن بچیوں ڈیڑھ سالہ بشریٰ اور ڈھائی سالہ فاطمہ کو نہر میں پھینک دیا اور خود بھی نہر میں چھلانگ لگادی۔
اہل علاقہ نے بروقت پہنچ کر دونوں بچیوں اور ان کے باپ کو نہر سے نکال لیا اور سنگدل باپ کو پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے بتایا کہ وہ بھیک مانگ کر گزارہ کرتا ہے اور گھریلو ناچاقی پر بچیوں کو نہر میں پھینکنے کو بعد خود کو بھی ختم کرنا چاہتا تھا۔