Anjuman-Tajran-Kharian

کھاریاں مرکزی انجمن تاجران کھاریاں کے ماہانہ اجلاس کاانعقاد ،فلسطین میں اسرائیلی دہشگردی کی بھرپور الفاظ میں مذمت

کھاریاں (جبار ساگر)مرکزی انجمن تاجران کھاریاں کے ماہانہ اجلاس کاانعقاد،فلسطین میں اسرائیلی دہشگردی کی بھرپور الفاظ میں مذمت،

اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے فلسطین کے مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے کا عمل فی الفور رکوانے کامطالبہ،تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران کھاریاں کا ماہانہ اجلاس گزشتہ روز زیرسرپرستی ملک شبیر حسین اور زیرصدارت چوہدری شوکت علی منعقد ہوا اجلاس میں فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا،اور فلسطین میں شہید ہونے والے مسلمانوں کے لیے دعائے مغفرت کی گئی، اس موقع پر فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی اداروں اور اقوام متحدہ سے فوری طور پر اس عمل کورکوانے کامطالبہ کیاگیا اور کہا کہ فلسطینی ہمارے بھائی ہیں اور ہم ان کے شانہ بشانہ ہر فورم پر اظہاریکجہتی کریں گے، اسلامی ممالک فلسطین پر ہونیوالے مظالم کو رکوانے میں اپنا موثر کردارادکریں۔اجلاس میں سیروتفریح کے حوالے سے پروگرام بھی تشکیل دیاگیا۔

اجلاس میں سرپرست اعلیٰ ملک شبیر حسین‘ صدر چوہدری شوکت علی‘ چیئرمین چوہدری راشد محمود‘ جنرل سیکرٹری مرزا زبیر رضا‘ چوہدری عتیق الرحمن‘ چوہدری عنصر بھدر، ندیم بٹ‘سید مبشر حسین شاہ‘ صوبیدار(ر) مرتضی ریحان‘ ذوالفقار علی‘ حاجی اظہر اکرام‘ جاوید اقبال‘ مولوی ظفر اقبال‘ وحید احمد‘ ظفر خان‘ جاوید اقبال بٹ‘ صوفی جاوید اقبال‘ مبشر شاہ‘ شیخ محمدعثمان ودیگر نے شرکت کی۔
۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں