فرانس (حمید چوہدری سے) فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقہ سینٹ ڈینس میں المناک حادثہ۔
18 سالہ نوجوان کار حادثے میں جاں بحق ایپنی کا رہائشی پاکستانی نوجوان ارمان خالد جس کی گاڑی بے قابو ھوکر دریائے سین میں جا گری اسے شدید زخمی حالت میں ھسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملا
مرحوم نوجوان ارمان انتہائی ملنسار اور سوشل ورکر تھا۔مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد قباء ولئیر لابیل میں ادا کی گئی