سابق ممبرصوبائی اسمبلی طارق محمود کے آفس جی ٹی روڈ کھاریاں 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد۔

کھاریاں(جبار ساگر) 28 مئی کا دن یوم تکبیر کے طور پر منایا گیا۔سابق ممبرصوبائ اسمبلی میں طارق محمود کے آفس جی ٹی روڈ کھاریاں پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔کثیر تعداد میں مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے شرکت کی۔کیک بھی کاٹا گیا۔میاں طارق محمود نے کہا کہ میاں نواز شریف نے عالمی دباو کے باوجود ایٹمی دھماکے کئے اور دنیا پر واضع کردیا کہ پاکستان بھی عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بن کر دنیا کے نقشہ پر نمایاں ہو چکا ہے۔انہوں نے اسموقع پر فلسطین اور کشمیری مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا۔نمایا شرکت کرنیوالوں میں چوہدری شوکت علی۔۔چوہدری راشد محمود۔۔لالہ فضل الرحمن۔۔عامر قیوم بھٹی ضلعی صدر سوشل میڈیا ٹیم مسلم لیگ نون۔۔ٹھیکیدار فاروق تھپلہ۔عظیم سرور بٹ۔۔ملک جہانگیر۔۔ملک سبحان۔۔چوہدری اشفاق چاڑ۔۔چوہدری عارف ڈوگہ۔چوہدری عتیق الرحمن۔۔چوہدری صہیب اصغر بہبلی اور دیگر موجود تھے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں